MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹیم سے دور اور تنہا رہنا مشکل تھا: شاہین آفریدی

1 299

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)  قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ 2 ماہ بعد گراؤنڈ پر آکر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ آئی سی سی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلی بار انجرڈ ہوا، ٹیم سے دور اور تنہا رہنا مشکل تھا، یہی سوچتا رہا تھا کہ مجھے واپس آنا ہے۔

- Advertisement -

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی سیریز مس کی مگر اب کافی پر جوش ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں شاہین بھی قومی سکواڈ میں شامل تھے، انہوں نے 2 اوورز کیے تاہم وہ 7 رنز کے عوض کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے شہر برسبین میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں شاہین آفریدی کی گیند پر افغان اوپنر زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی جیو کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.