MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد

0 72

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دے دیا۔

الیکشن ٹربیونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے صدر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دیدیا۔

- Advertisement -

نواز شریف کی جانب سے بیرسٹر اسد اللہ چٹھہ نے دلائل دیے جبکہ الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود نے فیصلہ سنایا اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست خارج کردی۔

یاد رہے کہ فروری 2024 کے عام انتخابات میں لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 130 پر نواز شریف 171024ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ آزاد امیدوار یاسمین راشد نے 115043 ووٹ حاصل کیے تھے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.