آنے والا دور بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف ہوگا،قاسم خان سوری کا شمولیتی پروگرام سے خطاب
کوئٹہ(مسائل نیوز) قاسم خان سوری صدر پی پی ٹی بلوچستان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں علمدار روڈ گلستان ٹاون میں سینکڑوں افراد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر قاسم خان سوری نے کہا کہ ہم شمولیت کرنے والے معتبرین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو حقیقی آزادی کے سفر میں پی ٹی آئی کے ہمسفر بنے ہیں

آج انکا یہ فیصلہ انکے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے پورے پاکستان کی طرح بلوچستان میں بھی عوام کی جوق در جوق شمولیت اس بات کی عکاس ہے کہ آنے والا دور بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف ہوگا اس سلسلے میں کوئٹہ کے تمام یونین کونسلز، واردز پورے بلوچستان میں تنظیم سازی کی جائے گی شمولیت کرنے والے معتبرین عمران حسین ہزارہ ، کربلائی یاور علی ، کربلائی رجب علی ، سید مہدی ،

- Advertisement -
سلیم رضا اور دیگر نے قاسم خان سوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین عمران خان کے بعد قاسم خان سوری وہ لیڈر ھے جس سے متاثر ہو کر ہم نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی قاسم خان سوری بلوچستان کا وہ واحد لیڈر ھے جو پہلے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بنے جنکی سیاسی بصیرت، جدوجہد، جوش

اور جذبے کا اعتراف نہ صرف بلوچستان کے عوام بلکہ چئیرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور دیگر قومی لیڈر شپ بھی کرتی ہے اس موقع پر پی ٹی آئی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری منیر احمد بلوچ ، مرکزئی رہنما نواب زادہ شریف جوگیزئی، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر عبدالباری بڑیچ ،

جنرل سیکریٹری او صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرل مبین خان خلجی ، داود پانیزئی سابق ایم این اے میڈم منورہ منیر ، قربان غرشین، نصیب اللہ بیٹنی ،عالم کاکڑ، نور خان اچکزئی، حسین کاکڑ، فضل خان اور دیگر بھی موجود تھے
[…] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف […]
[…] نیوز) قاسم خان سوری صدر پی پی ٹی بلوچستان او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی […]
[…] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے الیکشن کمیشن کو پی ڈی ایم کا […]
[…] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات بد سے بدتر ہونے کا […]
[…] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات خصوصاً حالیہ دنوں میں […]