MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایل پی جی کا سلنڈر ایک بار پھر مہنگا، شہریوں نے سرپکڑ لیے

0 71

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس سے محروم سلنڈر خرید کر گزارہ کرنے والے شہریوں پر مہنگائی بم گراتے ہوئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت کے ساتھ ساتھ سلنڈر کی قمیت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں یکمشت 7روپے 39 پیسے فی کلو کا اضافہ کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8کلوکا گھریلو سلنڈر بھی مہنگا ہوگیا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8کلوکے سلنڈر کی قیمت 87روپے 21پیسے کے بھاری بھرکم اضافے کے ساتھ 2ہزار466روپے 10 پیسے مقرر کردی گئی جبکہ ایل پی جی فی کلو 208روپے 99پیسے ہوگئی۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل اوگرا نے ملک بھر کی ایل پی جی کمپنیوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی دکانوں اور ڈیکینٹرز کو ایل پی جی کی فروخت بند کیا جائے اور ڈسٹری بیوٹرز کے انوینٹری کا مکمل آڈٹ کیا جائے۔ ساتھ ہی ناقص اور غیر محفوظ سلنڈرز کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق یہ ہدایات اکتوبر کے دوران پبلک نوٹس کے ذریعے جاری کی گئیں، جس کا مقصد ملک بھر میں، خصوصاً پنجاب کے گنجان آباد شہری علاقوں میں ایل پی جی کی محفوظ ترسیل اور سیفٹی اسٹینڈرڈز کے نفاذ کو یقینی بنانا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.