پیکا قانون کو آرڈیننس کے ذریعے ڈریکونین بنا دیا گیا ہے، جسٹس اطہر من اللہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا قوانین کو ڈریکونین قرار دیتے ہوئے پیکا آرڈیننس کے تحت گرفتاریوں سے روکنے کے احکامات میں توسیع کردی۔جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پیکا آرڈیننس کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کی درخواست پر سماعت کے دوران مذکورہ آرڈیننس کے تحت گرفتاریوں سے روکنے کے احکامات میں توسیع کرتے ہوئے
- Advertisement -
اٹارنی جنرل آف پاکستان کی طرف سے ہدایات لینے اور دلائل کے لیے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔اس قبل گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار رضوان قاضی پی ایف یو جے کے ایڈووکیٹ عادل عزیز قاضی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے جبکہ وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان،
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ خان نیازی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودود، ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ اور دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔اس موقع پر پی ایف یو جے کے فنانس سیکریٹری جمیل مرزا، نائب صدر فرحت فاطمہ، طارق عثمانی اور دیگر بھی موجودتھے۔