MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سانحہ گل پلازہ پر سنگین نوعیت کے سوالات ہیں، پوچھا کچھ جواب کچھ اور دیا جارہا ہے: فاروق ستار

0 10

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ پر سوالات کے جواب دینے کے بجائے وزیراعلیٰ سندھ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔سانحہ پرسنگین نوعیت کے سوالات ہیں۔

- Advertisement -

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ پر سنگین نوعیت کے سوالات ہیں، پوچھا کچھ اور جارہا ہے اور جواب کچھ اور دیا جارہا ہے۔ہم نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سانحے کے 20، 22 گھنٹے کے بعد گل پلازہ پہنچے، اس تاخیر کا بتائیں، میئر کراچی 23 گھنٹے کے بعد گل پلازہ پہنچے، تنقید ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں، آپ نے آنے کے بعد جب لوگوں کا رویہ دیکھا تو سنگینی کا پتہ چلا۔سوالات کے جوابات دیں، آپ واقعے کی سنگینی سے توجہ ہٹا رہے ہیں ہر سوال کا جواب ہے مگر آپ خود کو بچا رہے ہو، آپ سے سوال ہو تو آپ کہتے ہیں سانحے پر سیاست نہ کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.