MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امیتابھ بچن کووڈ کے باعث کام نہ ہونے سے پریشان

0 539

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث کام نہ ہونے سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی پریشان ہیں۔بھارت میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

- Advertisement -

جس کے باعث بہت سے شہروں میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کا کام بھی متاثر ہورہا ہے۔بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن بھی اس صورتحال سے پریشان آگئے ہیں اور انہوں نے اپنی پریشانی سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کی داڑھی بڑھی ہوئی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا ”سب کچھ بند ہے، کام رک گیا ہے بس داڑھی بڑھ رہی ہے“۔بگ بی کی اس پوسٹ کو محض چند گھنٹوں میں 5 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن ان دنوں کام نہ ہونے کے باعث ممبئی میں اپنے گھر میں آرام کررہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.