کراچی: لانڈھی میں ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی ،2 افراد جاں بحق
کراچی(مسائل نیوز ) لانڈھی میں ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی ،2 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔
- Advertisement -
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق لانڈھی میں فیوچر موڑ کے قریب ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری۔