MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ثقلین مشتاق نے نسیم شاہ کو میچ ونر کھلاڑی قرار دے دیا

0 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

روٹرڈیم (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے نسیم شاہ کو میچ ونر کھلاڑی قرار دے دیا۔ روٹرڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین دنیا کا ٹاپ پرفارمر ہے ،شاہین آفریدی کے ایشیا کپ میں نہ ہونے سے نقصان ہو گا۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ نسیم شاہ نے ثابت کیا کہ وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں۔
کپتان بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی پرفارمنس سے بے حد خوش ہوں ،نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی، جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ نیدرلینڈز کے خلاف تیسرے ون میں 5 وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.