MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں امریکہ نے سیلاب متاثرین کیلئے بڑی امداد کا اعلان کردیا

0 304

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(مسائل نیوز)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہاہے کہ ہم مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فوری امداد کا اعلان کر تے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے 10 لاکھ امریکی ڈالر کا بھی اعلان کرتے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ موسمیاتی بحران کیمستقبل میں اثرات کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.