MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

راجہ ریاض بھی آنکھیں دکھانے لگےاپوزیشن لیڈر کے اعلان پر اتحادی حکومت سہم کر رہ گئی

2 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ سمیت اہم وزرا اور ارکان کی بیشتر تعداد کے غیر حاضر ہونے پر حکومتی و اپوزیشن ارکان یک زبان ہوگئے ، قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے بائیکاٹ کا اعلان کیا جس پر اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ کرگئی بعد

- Advertisement -

میں حکومت نے منالیا، انڈیا میں گستاخی پر ایک بار پھر ایوان میں ارکان نے احتجاج کیا ۔ قومی اسمبلی اجلاس سپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا، ایم کیو ایم کے نومنتخب رکن محمد ابوبکر نے حلف اٹھایا۔اجلاس میں انڈیا میں ہونے والی گستاخی پر ارکان نے شدید اظہار مذمت کیا، وحید عالم خان نے کہاکہ گستاخی رسول ۖکی ایک ہی سزا، سر تن سے جدا۔ارمغان سبحانی نے کہاکہ انڈیا بھیجا جائے تلوار سے گستاخی کرنے والی کی گردن اڑانا چاہتا ہوں۔بجٹ بحث کے دوران ن لیگی رکن شیخ روحیل اصغر، جی ڈی اے کی سائرہ بانو نے وزیر خزانہ سمیت اہم وزرا اور افسران کی غیر موجودگی کی جانب توجہ مبذول کرائی جبکہ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے پی ٹی آئی منحرف اپوزیشن ممبران کے ساتھ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے واک آؤٹ کیا جنہیں حکومتی وزرا منا کر لے آئے ۔مولانا جمال الدین نے دوران اجلاس افغانستان میں ہونے زلزلے اور پاکستان کو اس صورتحال میں امداد کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں اجلاس آج جمعرات کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] پی ٹی آئی کے منحرف رکن اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاہے کہ میں نے عمران خان کے خلاف ووٹ نہیں ڈالا اب […]

  2. […] (مسائل نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں چینی اسکینڈل کا ذمہ دار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.