MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فواد چوہدری نے وزیر داخلہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

1 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 14 شہریوں کے وقار اور پرائیویسی کے تحفظ کا حق دیتا ہے۔ سابق وزیر اطلاعات نے نشاندہی کی کہ وزیر داخلہ اور معاون خصوصی فخر سے بتاتے ہیں کہ وہ ارکان اسمبلی کی جیو فینسنگ کرتے ہیں۔ فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایف آئی اے ارکان اسمبلی کا سفری ریکارڈ بھی ان سے شئیر کرتی ہے،آئین کی خلاف ورزی کے اس اعتراف کے بعد کارروائی ہونی چاہیے۔
قبل ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو ہم سے تعلقات اچھے کرنے پڑیں گے، امید ہے اعتماد کا ووٹ لے کر اسمبلی توڑ دیں گے۔انہوں نے کہا 71 فیصد لوگ کہتے ہیں نئے انتخابات ہونے چاہئیں۔
پنجاب میں اسمبلی اسمبلی تحلیل ہو گی لہذا عام انتخابات کی طرف جائیں۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسی تبدیل کرے۔

- Advertisement -

ہمارے عوام سے اچھے تعلقات ہیں اس لیے اسٹیبلشمنٹ کو ہم سے اچھے تعلقات کرنے پڑیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا آرمی چیف کو کہیں گے ہمارے لوگوں کو نامعلوم نمبروں سے کالز آ رہی ہیں۔سوال ہے کہ ادارے میں کون لوگ ہیں جنہوں نے آرمی چیف کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کالز کیں،عوام اور ادارے ایک پیج پر ہونے چاہئیے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہیٰ کے پیچھے پی ٹی آئی کھڑی ہے۔
مونس الہیٰ اور فیملی پر دباؤ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو لوگ شہباز شریف اور بلاول بھٹو پر کسی کا بھی اعتبار نہیں۔شہباز شریف وزیراعظم بنے ہوئے ہیں لیکن صفر فیصد اعتماد ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری صاحب کو شرم آنی چاہیے، سندھ کا پیسہ ایم پی اے پر خرچ کر رہے ہیں۔ یہ پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے۔سندھ کی عوام کے ساتھ جو کچھ کیا اب لوگ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا گھیراؤ کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو پنجاب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.