MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میں پی ٹی آئی میں نہیں ہوں

0 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں تحریک انصاف میں نہیں ہوں۔فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت کے موقع پر عدالت پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو دو آپشنز دئیے، کیا آپ اپنی غلطی تسلیم کریں گے؟۔فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ عدالت جو حکم کرے گی، میں وہی کروں گا۔
صحافی نے پوچھا کیا آپ ابھی تک تحریک انصاف میں ہیں، جس کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ نہیں، میں پی ٹی آئی میں نہیں ہوں۔عمران خان آئیں گے، جلسہ کریں گے اور وہاں سے سیاست شروع ہو گی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کے بارے میں نہ پہلے بات کی، نہ اب تسلیم کروں گا۔خیال رہے کہ فیصل واوڈا نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے لانگ مارچ خونی ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔
فیصل واوڈا کی متنازع پریس کانفرنس کے بعد نہ صرف پی ٹی آئی رہنماؤں بلکہ عمران خان کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا۔بعد ازاں فیصل واوڈا کی بنیادی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میرے مخالف جو کرنا چاہیں کر لیں ۔میں نے ارشد شریف کیلئے جو کہا ہے اس پر کھڑا ہوں۔فیصل واوڈا نے مزید کہا میں نے اپنی پارٹی کو ایک سچا مشورہ دیا ہے، پہلے بھی کہا چکا ہوں اور آج بھی کہ رہا ہوں کہ کچھ سازشی ہمارے پر امن مارچ میں معصوم لوگوں کو بلی کا بکرا بنا سکتے ہیں،اس میں پارٹی پالیسی کے خلاف کیا ہے؟۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے بھی فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا بعدازاں عمران خان نے فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.