اسلام آباد (مسائل نیوز) سینیٹر مرفی نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورا اترے ہیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاک امریکا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے حوالے سے امریکی سینیٹر کرس مرفی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورا اترے ہیں۔امید کرتا ہوں کہ گذشتہ برسوں کی طرح اگلے 75 سالوں میں یہ تعلقات مزید بڑھیں گے۔
امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے سینیٹر مرفی کے حوصلہ افزا بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مرفی پاکستان کے حقیقی دوست ہیں اور پاک امریکا قریبی تعلقات کے وکیل ہیں۔سینیٹر مرفی نے درست کہا کہ پاک امریکا تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورا اترے ہیں اور پائیدار ہیں۔معاشی عنصر کو محور بناتے ہوئے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
- Advertisement -
امریکی سینٹ کے نزدیک پاک امریکا تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
پاک امریکا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن کی جانب سے مختلف پروگرام تشکیل دئیے گئے۔ان پروگراموں میں پاک امریکا تعلقات، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون ،دونوں ملکوں کے مابین عوامی روابط کی عکاسی اور پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کی پاکستان اور امریکا میں خدمات کو اجاگر کرنا شامل ہے۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں 2 روزہ گلوبل فوڈ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت اور ممکنہ طور پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن افریقی اور مشرق وسطیٰ کے چند ممالک کو خوراک کی فراہمی کا اہم ذریعہ سمجھے جانے والے ملک یوکرین میں روسی جنگ کی وجہ سے پیدا ہونی والی غذائی قلت کی مشکلات پر 18 اور 19 مئی کو ہونے والی 2 روزہ کانفرنس کی صدرات کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17 مئی کو نیویارک پہنچیں گے او 18 مئی کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں غذائی قلت کانفرنس کے پہلے سیشن سے خطاب کریں گے اور 19 مئی کو سلامتی کونسل میں دوسرے سیشن میں بھی شرکت کریں گے۔
کانفرنس کے موقع پر انٹونی بلنکن کے ساتھ بلاول بھٹو کی براہ راست ملاقات ہو سکتی ہے کیونکہ واشنگٹن میں علیحدہ ملاقات کا امکان نہیں ۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی عہدیدار فوڈ سیکیورٹی کانفرنس میں وزیر خارجہ کی مصروفیات میں سہولت فراہم کر رہے ہیں جبکہ واشنگٹن میں سفارت خانہ متوقع دو طرفہ ملاقات پر کام کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن فوڈ سیکیورٹی کانفرنس میں وزیر خارجہ کی مصروفیات میں معاونت فراہم کر رہا ہے جبکہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ دونوں شخصیات کے درمیان متوقع ملاقات کے لیے مصروف عمل ہے۔
[…] نیوز) پاک امریکا تعلقات میں پیشرفت، امریکا پاکستان سے براہ راست پروازیں بحال […]