اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست پاکستان دشمن لابی کی سیاست ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ وار میں ٹارگٹ کنٹری کے اداروں کو کمزور کرنا ہوتا ہے، عمرا ن خان ہائبرڈ وار کے ٹولز کا استعمال کر رہے ہیں، عمرا ن خان 2014 سے انتشار کی کوشش کررہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو انارکی پھیلا کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عمران خان کو آئین اور قانون کے مطابق سیاست کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانے والوں کا حساب 4 ہفتے کی حکومت نے نہیں دینا، گوادر بندرگاہ کے لیے پروپوزلز تو آگئے لیکن فنڈز نہیں دیے گئے۔
- Advertisement -
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2020 تک 9 صنعتی زونز تیارکرنے تھے ،ایک بھی نہیں ہوا، 460 ارب روپے کے منصوبوں کا 91 ارب سے کیا ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگلے الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کوئی ہمیں میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پی ٹی آئی نے عوام دشمن معاہدہ کیا، نئے پاکستان کی فلم ختم ہوئی تو آزادی پاکستان کی فلم شروع کردی گئی۔ چند روز قبل فاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان اب بھی جہاز پر سوار ہیں، امید ہے جلد لینڈ کر جائے گا۔
رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی حکومت نے جس شعبے میں ہاتھ ڈالا وہ تباہ ہو گیا، عمران خان ایک پروفیشنل دلہا ہے جو ہر شادی میں ناکام ہوا ہے، عمران نیازی قوم سے ایک نئے رشتے کی تلاش میں نکلا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کہ گوادر کے منصوبے 4 سال تک التوا کا شکار رہے ہیں، عمران نیازی کی حکومت نے گوادر پورٹ کے ساتھ مجرمانہ سلوک کیا، گوادر بندرگاہ میں کوئی بڑا جہاز لنگر انداز نہیں ہو سکتا جبکہ پسنی فش ہاربر بھی کئی سال سے بند پڑا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہائبرڈ وار کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلائی جا رہی ہے، عمران خان کی ناکامیوں کا بوجھ کس حد تک اتحادی حکومت اٹھا سکتی ہے، وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے، اتحادی حکومت پاکستان کو اس گرداب سے نکالنے کے لیے کوشاں ہے