اسلام آباد(مسائل نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عزم کا اظہار کیا کہ عمران کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطانق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔
نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کالانگ مارچ ملک میں فساد پھیلانے کی ناکام کوشش ہے، عمران خان کا ہرفورم پر مقابلہ کیا جائے گاآصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے، عمران خان اس بحران کومزید طوالت دینا چاہتا ہے۔رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ عمران کےعزائم کوکسی قیمت کامیاب نہیں ہونےدیاجائے گا اور اتحادی حکومت ملکر ملک کومسائل سے نکالے گی۔دوسری جانب حکومت تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں فوج طلب کرنے پر غور کررہی ہے جبکہ راستوں کی بندش اور ریڈزون سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابقتحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا ، جس میں ڈی آئی جیز،ایس ایس پیزاوراسپیشل برانچ حکام نے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنےسےمتعلق ممکنہ سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ، جس کے تحت راستوں کی بندش اور ریڈزون سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایف سی اور رینجرز سمیت دیگر صوبوں سے نفری طلب کرنے سمیت موٹر وے، سیف سٹی کیمروں سے نگرانی کیلئے مانیٹرنگ سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں سفارشات بھی تیار کرلی گئیں
تاہم حتمی منظوری وزارت داخلہ دےگی، پولیس اور انتظامیہ نے سفارشات میں مظاہرین کو روکنے کی گائیڈ لائنز مانگ لیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں فوج طلب کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
- Advertisement -
دوسری جانب اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کاحتجاج پر امن ہوگا،حکومت نے غیرقانونی قدم اٹھایا تو مظاہرین کو روکنا مشکل ہوجائےگا،ان کی ساری منصوبہ بندی رائیگاں جائے گی۔
واضح رہے کہ آج موجودہ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدات اتحادیوںکا اجلاس طلب کیا گیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے حتمی مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روزآصف زرداری کو بھی موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا تھاتاہم پیر کو ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم اپنے اتحادیوں سے حکومت کے مستقبل کے حوالے سے مشاورت کرینگے ۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان گزشتہ روز لاہور میں اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے اگلے لائحہ عمل اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور انتخابی اصلاحات سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئے۔