MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

1 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، شہری محمد ساجد کی جانب سے وکیل نے دلائل دیئے۔عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے انہوں نے الیکشن کمیشن سے معلومات چھپائیں وہ کون سی معلومات ہیں؟جس پر وکیل نے کہا عمران خان نے بیٹی ٹائیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔یاد رہے دو روز قبل درخواست اسلام آباد کے شہری محمد ساجد کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان پہلے ٹائیریان سے متعلق تردید کرتے تھے، اب عمران خان ٹائیریان سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے۔درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان جانتے ہیں ان کیخلاف ثبوت موجود ہیں، عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے، عمران خان سے پوچھا جائے ان پر آرٹیکل 62ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کی کوششیں شروع کردی ہے اور طاقتور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.