MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان سمیت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں

0 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہکا کہنا ہے کہ عمران خان سمیت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کے حالات خراب نہ ہوں اور وہ معاملے کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قانون کا احترام کرنے کے بجائے ماحول خراب کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ ہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی بنی گالا میں رہائش گاہ کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند کردیا گیا اور صرف عمران خان کےقریبی لوگوں اورعلاقہ مکینوں کو داخلےکی اجازت ہے۔
پولیس کی اضافی نفری اور ایف سی اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان بھی اسی چوک پر جمع ہیں۔ سینیئر اینکر شہزاد اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہاعمران خان کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی سینیئررہنما نے بتایا کہ آئی جی کے پاس عمران خان کی گرفتاری کا آرڈر ہے۔ انہوں نے کہا کہ راناثناء اللہ نے کہا تھا کابینہ کی منظوری کے بعد عمران خان کو گرفتار کریں گے، عمران خان کو کب گرفتار کیا جائے گا یہ ابھی کنفرم نہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف پولیس کے اعلیٰ افسران اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ عمران خان کے خلاف ایف آئی آر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے اور یہ مقدمہ ڈیوٹی مجسٹریٹ علی جاویدکی مدعیت میں درج کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.