حکومت نہری نظام میں بہتری لانے کیلئے ہر ممکن اقداما ت اٹھا رہی ہے، سکندر عمرانی
ڈیرہ مراد جمالی(مسائل نیوز)صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میر سکندر خان عمرانی بلوچستان عوامی پارٹی نصیرآباد کے ضلعی صدر وسابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر غلام نبی عمرانی کے ہمراہ جاری ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لینے مانجھوٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹیپل شاخ کی بھل صفائی کے کام کا معائنہ کیاصوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میرسکندر خان عمرانی نے محکمہ ایریگیشن کے آفیسران اور بھل صفائی کے ٹھیکیداروں کو سختی کے ساتھ احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ بھل صفائی کے کام میں کوئی بھی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ بھل صفائی کا منصوبہ نصیرآباد کے زمینداروں اور کاشتکاروں کی معاشی آمدنی کا واحد ذریعہ ہے ہماری اولین کوشش ہے کہ بھل صفائی کے ذریعے نہری نظام میں بہتری لایاجاسکے تاکہ خریف کی سیزن میں زراعت کے شعبے سے وابستہ لوگوں کو زرعی آبادی اور پینے کے لیے پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے میر سکندرخان عمرانی نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان عوامی پارٹی کی صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میرقدوس بزنجو کی قیادت میں بہترین کام کررہی ہے اس سے قبل کسی بھی حکمران جماعت نے بلوچستان کی عوام کے بہتر مستقبل کے بارے میں کوئی توجہ نہیں دی نصیرآباد ڈویژن بلوچستان کا واحدڈویژن ہیں جو زرعی پیداوار پیدا کرتا ہیں نصیرآباد ڈویژن بلوچستان کی گرین بیلٹ ہے مگر افسوس کے ماضی میں نصیرآباد کو ہر لحاظ سے نظر انداز کیا گیا نصیرآباد زراعت کے حوالے سے بلوچستان کا ایک زرعی اضلاع میں شمارکیا جاتا ہے ماضی کے نااہل حکمرانوں کی عدم توجہ کے باعث ضلع کے مسائل میں اضافہ ہوا مگر الحمدللہ ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے نصیرآباد کی عوام میں شعور پیدا کیا اور 2018 کے جنرل الیکشن میں نصیرآباد کی عوام کے ساتھ جو وعدے کیئے گئے تھے ان کی تکمیل کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔
- Advertisement -
[…] راوی لنک کا پانی روک لیا ،تین ماہ گزر جانے کے باوجود نہری پانی نہ ملنے پر لاہور ،شیخوپورہ ،نارووال ،سیالکوٹ ،بہاولپور […]