MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کرپشن کی بہتی گنگا اور کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

0 309

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ کی ترقی سے منسوب ادارہ (کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی) دراصل ہر دور میں کرپٹ عناصر کی ’’ترقی‘‘ کا ذریعہ رہا ہے۔ اور اس ادارے کے توسط سے منتخب نمائندوں اور سرکاری افسران و اہلکاروں نے کرپشن کی بہتی گنگا میں خوب ڈبکیاں لگائیں اور اربوں کھربوں کے اثاثے بنائے بات یہیں ختم نہیں ہوتی قانون کے محافظین بھی اب اس بہتی گنگا میں ہاتھ پائوں دھو رہے ہیں۔ کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سرہ غوڑ گئی کے مقام پر زرغون ہائوسنگ اسکیم قائم کی گئی جو ادارے کی نا اہلی اور کرپشن کے باعث طویل عرصے تک فعال نہیں ہو سکی ۔ ’’کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے‘‘ مصداق گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے ترقیاتی اسکیم زمین پر نظر آنے لگی ہے

- Advertisement -

اور یہاں گھروں اور بنگلوں کی تعمیرات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے چند گھرانے آباد بھی ہوچکے ہیں جن میں کچھ گھر منصفین کے بھی ہیں جہنوں نے ’’اختیارات‘‘ کا ’’درست استعمال‘‘ کرتے ہوئے اب اپنے تیار شدہ بنگلوں سے ملحقہ تین سے پانچ سو فٹ کے قریب زمین بھی شامل کر لی ہے۔جب اس حوالے سے کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین سے پوچھا گیا تو انہوں نے لا علمی کا اظہار کیا اور کہا کہ گورننگ باڈی کی اجازت کے بغیر کسی کو ایک انچ زمین بھی نہیں دی جا سکتی اور ان کی چیئرمین شپ میں کسی جج یا با اثر شخصیت کو کوئی جگہ الاٹ نہیں کی گئی

جبکہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جو کارنر کے پلاٹس ہوتے ہیں ان سے ملحقہ جو اراضی رہ جاتی ہے وہ ادارے کی پالیسی کے تحت ہم کارنر کے پلاٹ کے مالک کو فروخت کر دیتے ہیں اور جن منصفین کا اوپر کی سطور میں ذکر کیا جا رہا ہے انہیں بھی یہ اراضی قواعد و ضوابط کے مطابق دی گئی ہے جبکہ زمین پر صورتحال یہ ہے کہ ان صاحبان کے شاندار بنگلے کارنر کے پلاٹ پر تعمیر نہیں کئے گئے تھے اب دیکھنا یہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن ایسی بد عنوانیوں کی تحقیقات سے متعلق ادارے حرکت میں آ کر ما تحت اہلکاروں کیخلاف کیا کارروائی کرتے ہیں؟

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.