MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بابراعظم کو ستارہِ امتیاز سے نواز دیا گیا، ویڈیو وائرل

0 178

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بطور کپتان بہترین کارکردگی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز ستارہِ امتیاز سے نواز دیا گیا۔

- Advertisement -

یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ستارہ امتیاز سے نوازا ۔اس سے قبل مصباح الحق، یونس خان، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد سمیت چار سابق کپتانوں کو کرکٹ میں ان کی شاندار خدمات پر ملک کے تیسرے بڑے سول اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ان سے پہلے صرف 4 دیگر کرکٹرز کو ان کی شاندار کھیلوں کی کامیابیوں پر ستارہ امتیاز کا ایوارڈ ملا تھا، ان میں 2011 میں محمد یوسف، 2015 میں سعید اجمل، 1992 میں جاوید میانداد اور 2005 میں انضمام الحق شامل ہیں۔اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔بابر اعظم کو ستارہ امتیاز ملنے کے بعد مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.