ملتان (ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پی ڈی ایم کے فیصلے شہبازشریف کرتے ہیں،طالبان کے معاملات حل کرنے کیلئے ریاست سے آگے نہیں جانا چاہتا،افغانستان میں کشیدہ حالات اب حل ہونے کے قریب ہیں۔جمعہ کے روز ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طالبان نے
- Advertisement -
طویل عرصے کے بعد دوبارہ افغانستان کا کنٹرول سنبھالا ہے اوران کی طرف سے وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اب طالبان پر شرائط نہ لگائے بلکہ ان کے لیے آسانیاں پیدا کرے اور اپنی شکست تسلیم کرے۔ انہوں نے کہاکہ 20سال تک افغانستان میں خون بہانے والے وہاں پر شرائط کی بات کررہے ہیں تو یہ عجیب لگتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پرامن افغانستان نہ صرف افغان عوام بلکہ خطے کے لیے ضروری ہے۔اس سے دوررس مثبت نتائج حاصل ہوںگے