MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے معدنی وسائل صوبے کی عوام کی اجتماعی ملکیت ہیں ،میر سرفراز بگٹی

0 6

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معدنی وسائل صوبے کی عوام کی اجتماعی ملکیت ہیں اور ان وسائل پر کسی بھی قسم کی غیرقانونی سرگرمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیرقانونی مائننگ نہ صرف قومی و صوبائی خزانے کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ یہ قانون کی عملداری کے لیے بھی ایک سنگین چیلنج ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ ضلع پشین میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران کرومائٹ کی 47 غیرقانونی مائنز کو بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں اس بات کا عملی ثبوت ہیں کہ حکومت بلوچستان معدنی وسائل کے تحفظ اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی میر سرفراز بگٹی نے نشاندہی کی کہ غیرقانونی مائننگ کے باعث مائنز اینڈ منرل کے شعبے سے صوبے کو سالانہ آمدن محض 10 ارب روپے سے بھی کم حاصل ہو رہی ہے، جو بلوچستان جیسے وسائل سے مالا مال صوبے کے لیے لمح فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی سرگرمیوں کے باعث صوبہ اپنی حقیقی آمدن اور عوام اپنے جائز حقوق سے محروم رہے ہیں وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ حکومت بلوچستان غیرقانونی مائننگ کے مکمل خاتمے اور معدنی شعبے کی اصلاح و بہتری کے لیے جامع اور مو¿ثر پالیسی متعارف کرا رہی ہے، جس کا مقصد شفافیت، قانونی تقاضوں کی تکمیل، سرمایہ کاری کے فروغ اور صوبے کی آمدن میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت نہ صرف غیرقانونی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی بلکہ مقامی آبادی کو بھی معدنی وسائل سے براہِ راست فائدہ پہنچایا جائے گا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے اور حکومت ہر سطح پر ان وسائل کے تحفظ، بہتر استعمال اور عوامی مفاد کو یقینی بنائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.