MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیب کی کارکردگی کا جائزہ تعصب کی عینک پہن کر نہ لیں، چیئرمین نیب

0 499

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ احتساب ادارے کی کارکردگی کا جائزہ تعصب کی عینک پہن کر نہیں ،کھلے دل سے لیں۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلڈاٹ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور گیلپ سروے جیسے بین الاقوامی اداروں نے بھی نیب کی تعریف کی، باہر کے ادارے بلاوجہ کسی کی تعریف نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ نیب کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

- Advertisement -

جاوید اقبال نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی لٹکتی تلوار کی سیاسی وجوہات بھی ہیں، فیٹف کی تلوار کب تک لٹکتی رہے گی اس کا علم نہیں۔انہوں نے کہا کہ مداربہ اور سوسائٹیوں کے نام پر لوگوں کے اربوں روپے لوٹے گئے، اب یہ کہتے ہیں کہ ہم نے کیا کیا، انہوں نے لوگوں کے خوابوں کو چکنا چور کیا۔انہوںنے کہاکہ رہزن اور رہنما میں فرق عوام کو اچھی طرح پتا چل گیا ہے، لوگ اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ کس نے کیا کیا اور کس لیے کیا؟انہوں نے کہا کہ 2 ارب روپے کی ریکوری لکی علی نامی شخص سے ہوئی، انہیں طلب کیا گیا

تو انہوں نے کوئی درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کی، میں نے واضح کیا کہ اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ ریکور کی گئی یہ رقم متاثرین کو واپس لوٹائی جائے گی جن کی تعداد تقریباً 8 ہزار 500 ہے۔انہوںنے کہاکہ ریکور کی گئی اس رقم کے حقدار صرف وہ متاثرین ہیں جن کی یہ رقم ہے، اسے پہلے حکومت پاکستان یا بینکوں کو جمع کروانا لوگوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.