اپنی ذات کیلئے نہیں ملک کو بچانے کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمن
ڈیرہ اسماعیل خان( ویب ڈیسک) پی ڈی ایم کے صدر و قائد جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اپنی ذات کیلئے نہیں ملک کو بچانے کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں، ووٹ عوام کا حق ہے جسے ایمانداری سے لوٹائیں گے، ساڑھے تین سال میں نااہل حکمرانوں کی نالائقی کھل کر سامنے آگئی ہے، ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا،ہم سے تو بنگلہ دیش، سمیت ٹوٹے پھوٹے افغانستان کی معیشت مستحکم ہے ، ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سنجیدگی کی سوچ کی ہے
- Advertisement -
جس نے مفتی محمود جیسے لیڈر پیدا کئے ، ہمارے مقابلے میں ان لوگوں کو لایا گیا جن کا نام لیتے ہوئے مجھے شرم آتی ہے، جسطرح عمران خان نے پاکستان کی کشتی ڈبوئی یہاں کے جعلی نمائندے ڈیرہ کو ڈبو رہے ہیں، پاکستان کو ڈوبنے دیں گے نہ ڈیرہ کو، حکمران ملک کو امریکی کالونی بنانا چاہتے ہیں، ان کے ناپاک عزائم کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے،مسئلہ کفیل نظامی کا نہیں ہے،
عوام فیصلہ کریں کہ بلے کو ووٹ دیکر ملک کو تباہ کرنا ہے یا کتاب کو ووٹ دیکر ملک کو آباد کرنا ہے۔؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے جی پی او چوک پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبونکے نام پر ووٹ خریدے جارہے ہیں، کروڑوں روپے ضمانت کے طور پر رکھوائے جارہے ہیں، مفتی محمود ہسپتال گومل یونیورسٹی گومل میڈیکل کالج ڈیرہ میں لائے، لفٹ کینال منصوبہ لائے، کس سے کونسی ضمانت رکھوائی، ہم اسی ویژن کو آگے لے جارہے ہیں،