مغرب اپنے آپ کو بالغ رائے دہی پر مبنی جمہوریت کا علمبردار سمجھتاہے،مولانا شیرانی
کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی قائد مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ مغرب اپنے آپ کو بالغ راے دہی پر مبنی جمہوریت کا علمبردار سمجھتاہے لیکن اس نام نہاد جمہوریت کے ذریعے دراصل وہ ہواپرستی پرمبنی اخلاق اور نظام کو مسلط کرنا چاہتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ جامعہ بحرالعلوم کوئٹہ کے سالانہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دوسرے درجے میں جمہوریت اسٹیلبشمنٹ کی ضرورت ہے
- Advertisement -
جو مغرب کی وکالت اور اپنی ناکامیوں کا ملبہ جمہوری نمائندوں پر ڈالنا چاہتی ہے تیسرے درجے میں جمہوریت ان لیڈروں کی ضرورت ہے جو الیکشن کے ذریعے منصب اور دولت حاصل کرنا چاہتے ہیں لہذا مروجہ الیکشنز نہ عوام کی ضرورت ہے اور نہ ہی عوام کو اس سے فائدہ پہنچتاہے انہوں نے کہا کہ علما کو قرآن وسنت کے ساتھ ساتھ اپنے زمانے کے لوگوں اور زمانے کے حالات سے بھی واقفیت رکھنا چاہیے
ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ دنیا کے موجودہ جغرافیائی سرحدات مغرب کے کھینچی ہوئی ہیں اور ان ممالک میں سے کوئی بھی ملک حقیقی خودمختاری کا مالک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا اسٹیبلشمنٹ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کا ذیلی ادارہ اور رکن ہے لیکن اسٹیبلشمنٹ سے وابستہ افراد ہمارے اپنے ہیں لہذا ہماری پالیسی اس طرح ہونی چاہیے کہ اسٹیبلشمنٹ میں شامل افراد کی ادارہ جاتی مجبوریاں تسلیم کریں