MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبائی حکومت عسکریت پسندوں کا قلع قمع کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، ضیا اللہ لانگو

0 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے قومی سلامتی کے حالیہ میٹنگ میں تمام تخریب کار تنظیموں کے خلاف کارروائی کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عسکریت پسندوں کا قلع قمع کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے صوبہ بلوچستان گزشتہ بیس سالوں میںسب سے زیادہ تخریب کاری کا شکار ہونے والا صوبہ ہے لیکن ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے، افواج اور عوام نے عسکریت پسندوں کے عزائم کو خاک میں ملا یا ہیں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا اور برقرار رکھنا چاہتا ہے، لیکن یہ قومی سلامتی کی قیمت پر نہیں کیا جائے گا۔ ہم دوست بدل سکتے ہیں لیکن اپنے پڑوسیوں کو نہیں۔اس لیے ہمیں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات کی ضرورت ہے۔ تاہم ہم اچھے تعلقات برقرار رکھنے کے لیے قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہم اپنی قومی سلامتی کی قیمت پر کسی کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں چاہتے کیونکہ قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.