MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کی رہنما عابدہ راجہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

0 667

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سابق خاتون رکن اسمبلی عابدہ راجہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل سواروں نے مری میں پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے عابدہ راجہ پر فائرنگ کی جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئیں۔فائرنگ عابدہ راجہ کی گاڑی کے ٹائر پر لگی۔عابدہ راجہ کے مطابق مری انگوری پولیس کے پاس کوئی گاڑی ہی نہیں جو فوری پہنچتی۔
دو پولیس اہلکار گھنٹوں بعد بمشکل جائے وقوعہ پر پہنچے اور پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ڈی پی او مری فراز احمد نے کہا کہ ایم پی اے نے فائرنگ کے واقع کا نوٹس لیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ عابدہ راجہ انگوری کے علاقے میں اپنا گھر تعمیر کر رہی ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ دو لوگوں نے کار پر فائرنگ کی۔ڈپی او نے ایس پی او مری کو فوری قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

پولیس نے واقعے کی تمام زاویوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ڈی پی او نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔خیال رہے کہ عابدہ راجہ کا شمار پی ٹی آئی کی متحرک خواتین رہنماؤں میں ہوتا ہے۔پنجاب میں تحریک عدم اعتماد سے قبل انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مجھے وفاداری تبدیلی کیلیے 25 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی۔کہا گیا کہ پیسے لے کر آپ غیر حاضر ہو جائیں یا پھر پاکستان سے باہر چلی جائیں۔عابدہ راجہ نے کہا کہ 10 کروڑ سے شروع ہوئے اور 25 کروڑ تک کی آفر کی گئی لیکن میں نے کہا کہ 100 کروڑ بھی دے دیں تو انکار ہی کروں گا۔عابدہ راجا نے کہا کہ میری برادری ہے، میرا خاندان ہے وہ کیسے سر اٹھا کر جیت سکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.