MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارتی مس یونیورس نے حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کردی

0 505

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز) حسن کے عالمی مقابلے 2021 میں مس یونیورس کا تاج سجانے والی بھارتی ماڈل ہرناز کور سدھو بھی حجاب کے حق میں بول پڑی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب کے دوران صحافی کے سوال پر ہرناز کور حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کرتی نظر آئیں۔ ملکہ حسن نے کہا کہ لڑکیوں کو ہی ہمیشہ کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے، خواتین کو اپنی مرضی سے جینے کا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو مقام تک پہنچنے دیا جائے، ان کے پاس اڑنے کے لیے پر ہیں، انہیں نہ کاٹیں۔ہرناز کور

- Advertisement -

کے اس جواب پر وہاں موجود دیگر افراد نے تالیاں بجا کر داد دیں۔ مس یونیورس نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کس جس پر مداحوں نے بھی ان کے موقف کی تائید کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.