MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی نے ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کے دعوے پر پی ٹی آئی کا ردِعمل

3 264

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے، ہم نے اس سے متعلقہ تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ خواجہ آصف کے دعوے پر پی ٹی آئی کا ردِعمل آیا ہے۔سابق وفاقئ وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف عادتاْ جھوٹ بولتے ہیں۔
عمران خان نے امریکہ سے متعلق پالیسی کل جلسے میں بیان کی ہے، تحریک انصاف نے کسی بھی سطح پر امریکی حکومت کے کسی بھی نمائندے سے رابطہ نہیں کیا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پہلے بھی کہا ہے ماضی قریب کے حادثے کی وجہ سے خواجہ آصف نفسیاتی مریض بن چکے ہیں اور انھیں علاج کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے ہم نے اس سے متعلق تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔
خواجہ آصف نے یہ انکشاف جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما کی ملاقات اور امریکی حکومت سے معافی کی تمام تفصیلات ہمارے پاس آ چکے ہیں۔ پاکستان میں امریکہ کے خلاف صرف نعرے لگانے والا امریکہ کے پیر پکڑ رہا ہے۔خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے سلسلہ وہیں سے شروع کیا جائے جہاں سے ٹوٹا ہوا تھا۔عمران خان نے امریکی سفارت کار کو پیغام دیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی ہوا نکل گئی ہے ڈونلڈ لو سے منتیں ترلے کیے جا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 100 یونٹ بجلی مفت کرنے سے غریب کو ریلیف ملے […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے […]

  3. […] (مسائل نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان وطن عزیز کی بقا کواپنے اقتدار سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.