سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے
کراچی(مسائل نیوز) سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ۔
عالمی بازار میں سرمایہ کاروں کی سونے میں محفوظ سرمایہ کاری پر خریداری جاری ہے۔عالمی بازار میں سونا91ڈالر مہنگاہوکر 4923 ڈالر فی اونس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
- Advertisement -
پاکستان میں ایک تولہ سونا مزید 9100 روپے مہنگا ہوگیا ۔ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 5 لاکھ14 662 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا جبکہ10 گرام سونا 7802 روپے اضافے سے 4 لاکھ 41 ہزار239 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
ادھر ایک تولہ چاندی 372 روپے اضافے سے پہلی بار 10 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔ایک تولہ چاندی کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 10 ہزار 275 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
صرافہ ڈیلرز کاکہنا ہے کہ سونے مہنگا ہونے کی وجہ سے چاندی کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے ۔