MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان نے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش نہیں کی

1 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے عمران خان نے غیر مشروط مذاکرات کی پیش کش نہیں کی بلکہ عمران خان کا پہلے دن سے مطالبہ ہے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں تو پھر ہم مذاکرات کریں گے۔ جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال خراب ہے، وزارت دفاع کو مزید پیسے چاہئیں، سفارت خانے کے عملے کی تنخواہیں نہیں مل رہیں، اس تمام تر صورتحال میں یہ بہت خطرناک ہو گا اگر حکومت خود پاکستان کو ڈیفالٹ ڈکلیئر کرے۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ روز ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کردی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں، بات کریں اور انتخابات کی تاریخ دیں، یہ انتخابات کی بات نہیں کرتے ڈرے ہوئے ہیں، ان کا پلان ہے کسی طرح مجھے نااہل کریں اور جیل میں ڈالیں۔
اس کے جواب میں وفاقی مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کو مذاکرات کیلئے ویلکم کرے گی، مذاکرات میں ہم اپنا نقطہ نظر اور عمران خان اپنا نقطہ نظر رکھیں گے، اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو ہم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے اس وقت الیکشن کیلئے صورتحال بہترہے، پاکستان اگلے الیکشن کا بھی متحمل نہیں ہے، پاکستان کے 30 کروڑ سیلاب متاثرین ابھی تک سیٹل نہیں ہوئے، نگران حکو مت ان حالات سے پاکستان کو نہیں نکال سکتی، ہم نے عمران خان سے مذاکرات کیلئے کبھی انکارنہیں کیا ہے، حکومت عمران خان کو مذاکرات کیلئے ویلکم کرے گی، ہم اپنا نقطہ نظر رکھیں گے اور آپ اپنا نقطہ نظر رکھیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ اپنی عظمت اور آزادی کے لیے دوبارہ ظالم […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.