پاکستان میں آج چاند گرہن کا آغاز کس وقت ہوگا؟
اسلام آباد(مسائل نیوز)محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ آج اور کل کی درمیانی شب مکمل چاند گرہن ہوگا جس کا مشاہدہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکا کے مغربی حصے، جنوبی امریکا کے مشرقی حصے میں کیا جاسکے گا۔
علاوہ ازیں بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس، بحرِ ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔
- Advertisement -
پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی جبکہ چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ مکمل گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوگا اور چاند گرہن 11 بجکر 12 منٹ اپنے عروج پر ہوگا۔
مکمل گرہن کا اختتام 11 بجکر 53 منٹ پر ہوگا جبکہ جزوی گرہن کا اختتام 12 بجکر 57 منٹ پر ہوگا
چاند گرین اپنے مکمل اختتام کو 01:55 پر پہنچ جائے گا۔