اسلام (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی کر سچین ہاﺅسنگ کالونی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے سے یہ تاریخ ساز کام کروانے کے لیے اپنی پوری اتھارٹی اور طاقت کے استمال سے بھی گریز نہیں کرونگا ،سی ڈی اے سے پہلی کرسچین ہاﺅسنگ کالونی اپنی نگرانی میں بنواﺅں گا ۔وہ بدھ کو ڈاکٹر محمد امجد کی جانب سے اسلام آباد گروپ کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور کرسمس کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مستحق افراد میں تحائف تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
- Advertisement -
انہوںنے کہاکہ باہر سے اسلام آباد آنے والوں نے بڑے بڑے محل بنالیے ہیں اور بدقسمتی سے کرسچین بستیاں آج بھی کچی ہیں اور میں اسلام آباد گروپ کے بین المذئب ہم آہنگی اور کرسچین برادری سے اظہار یکجہتی کےلئے اتنے بڑے اجتماع میں مسیحی برادری سے وعدہ کرتاہوں کہ وفاقی دارالحکومت میں تمام کچی بستیوں کو پختہ بستیوں میں تبدیل کر کہ رکھ دونگا ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرے لیے آج کا دن مبارک ہے کہ میں نے ایکنک سے راولپنڈی لئی ایکسپریس وے ،رنگ روڈ اور ماں بچہ ہسپتال کے میگا پروجیکٹس سے لیے مجموعی طور 137 ارب روپے کے فنڈز اور منصوبے منظور کروالئے ہیں اب راولپنڈی اور اسلام آباد اوراسکے عوام کی تقدیر بدلے گئی جس سے تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایک دور کا آغاز ہوگا ۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد جب کنونشن سینٹر پہنچے تو اسلام ا ٓباد گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد نے اپنے عہدیداروں کے ہمراہ انکا استقبال کرتے ہوئے