MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہوگا،قمر جاوید باجوہ

2 321

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل بحرین نیوی کے کمانڈر ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی ، افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ افغانستان پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہوگا۔

- Advertisement -

بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل بحرین نیوی کے کمانڈر ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی روابط کی روایت برقرار رکھنا چاہتا ہے، دیرپا ہمہ جہتی تعاون اور تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں،

افغانستان پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات کی اہمیت اور ضرورت ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بحرینی کمانڈر نے مختلف شعبوں میں تعاون کومزیدفروغ دینے کی خواہش کااظہار کیا۔معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم کی تعریف اور افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کےکرداراوربارڈرمینجمنٹ کو سراہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.