MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ارشد شریف کی المناک موت کی خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

5 277

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) ارشد شریف کا کینیا میں مبینہ قتل،وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹر پر کہا کہ ارشد شریف کی المناک موت کی خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے،اللہ تعالٰی ارشد شریف کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کرتے ہوں اور میری دعائیں انکے ساتھ ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی ارشد شریف کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ سنیئر صحافی کا قتل ناقابل یقین ہے اور صدمے کا باعث ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کا قتل صحافتی برادری کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے،ارشد شریف کے قتل پر اہلخانہ،صحافتی برادری اور مداحوں سے تعزیت کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو نے بتایا کہ وزارت خارجہ کینیا کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی واقعہ کی مذمت کی،انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ارشد شریف کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دوسری جانب سنیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے کینیا میں مبینہ قتل سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کو نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے وزارت خارجہ اور داخلہ کے نامزد افسر کو ارشد شریف کی فیملی سے فوری ملاقات کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل تک رپورٹ طلب کر لی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ارشد شریف کی میت کہاں ہے؟ بیرسٹر شعیب رزاق نے بتایا کہ ارشد شریف کی میت نیروبی میں ہے۔ یاد رہے کہ سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔فیملی ذرائع اور ساتھیوں کی جانب سےارشد شریف کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

5 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان نے […]

  2. […] (مسائل نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ ایک کاروباری شخصیت عمران خان کا […]

  3. […] نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی عقل سےعاری ہی ہوگا جو نہ سمھجھے یہ […]

  4. […] نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے دورہ سعودی عرب میں عمران خان سے مہنگا […]

  5. […] (مسائل نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.