MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان گولیاں کھانے کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں،اسد عمر

2 289

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت مقدمات کے بجائے معیشت کی بہتری پر توجہ دیتی تو ابتر صورتحال نہ ہوتی،ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔چند دنوں کی بات ہے نئے آرمی چیف کا اعلان ہو جائے گا۔ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان گولیاں کھانے کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں،عمران خان کی جدوجہد عوام کیلئے ہے،آئندہ دنوں میں پاکستان کا سب سے بڑا اجتماع ہونے جا رہا ہے۔
26 نومبر کو جب عمران خان راولپنڈی آئیں گے تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔گنتی کرنے والے تیار ہوجائیں،تاریخ رقم ہونے والی ہے،اگر عمران خان کہیں گے کہ لوگوں کو روک لو تو روکنے کے انتظامات ہیں۔فیض آباد کے قریب ہم اسٹیج لگائیں گے اور عمران خان عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ جمعہ سے راولپنڈی میں خیمہ بستی شروع ہو جائے گی۔

- Advertisement -

عوامی اجتماع کے انتظامات کیلئے راولپنڈی انتظامیہ کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ سکیورٹی کے تمام باضابطہ انتظامات کئے جائیں گے،راولپنڈی میں اتنی بڑی جگہ ہمیں کہیں نہیں ملی،جتنی ہمیں چاہیے تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسد عمر کا کہنا تھا کہ جو عمران خان کو کہتے تھے احتساب نہیں معیشت پر فوکس کریں،وہ بتائیں اب کرپشن سے عشق کرنے والی حکومت ہے تو آج معیشت وینٹی لیٹر پر کیوں چلی گئی؟ جس نے نیب قوانین بدل لیے،1100 ارب کی چوری بھی معاف کروا لی تو آج معیشت وینٹی لیٹر پر کیوں چلی گئی؟ آج خدانخواستہ دیوالیہ ہونے کا خطرہ کیوں ہے؟ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کو روات تک پہنچانا ہے، ہم نے لوگوں کے تاثرات سنیں اس پر اپنا تجزیہ چیئرمین کو پیش کیا،روات پر ہمارا مارچ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آ باد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ میں اتارنے کی اجازت مانگ […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ سب آگاہ ہیں عمران خان کو شدید سیکورٹی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.