MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کامران اکمل اور احمد شہزاد کو کسی فرنچائز نے ٹیم کا حصہ نہ بنایا

2 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے ٹیموں کی تشکیل کا عمل مکمل ہوگیا۔ پی ایس ایل 8 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز کے مالکان، چیئرمین پی سی بی اور کرکٹرز نے شرکت کی۔ پشاور زلمی نے 17 جب کہ دیگر ٹیموں نے 18،18 پلیئرز پر مشتمل اسکواڈ مکمل کرلیا، پشاور زلمی ایک پلیئر کا اعلان بعد میں کرے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد اور سہیل تنویر کو کسی نے پک نہیں کیا۔ اس کے علاوہ غیرملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ، جنوبی افریقا کے لنگی انگیڈی، وین ڈر ڈوسن اور سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ کو بھی کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا حصہ نہ بنایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ بطور کھلاڑی اور محب وطن میں ہمیشہ پاکستان […]

  2. […] (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔میڈیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.