MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لسبیلہ میں مائنز کے نام پر قبضہ گیر ٹولے کو مسلط نہیں ہونے دیں گے، جام کمال

0 236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) لسبیلہ میں مائنز کے نام پر قبضہ گیر ٹولے کو مسلط ہونے کی ہرگز اجازت نہیں جام کمال خان ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب آف لسبیلہ جام میر کمال خان عالیانی نے کہا کہ کوئیٹہ میں بیٹھ کر چند وزیر اور دیگر لوگ بلوچستان کے ساحل سے متصل لیزیں اپلائی کررہے ہیں واضح رہے کہ یہ علاقائی ، قومی اور مقامی لوگوں کی زمینیں اور آبادیاں قائم ہیں جہاں اس طرح کے غیر قانونی عمل کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے جام میر کمال خان عالیانی نے کہا کہ اگر یہاں کوئی نقصان ہوا تو اس کی زمہ داری ڈی جی مائنز اور انکے محکمے پر عائد ہوگی سابق وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ درخواست جمع کرانے کے دو دن بعد ہی ای ایل مل جانا تشویشناک ہے صوبائی وزیر مائنز مبین خلجی اس کا فوری طور پر نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں کسی کو مائنز کے نام پر قبضہ گیری ٹولے کو مسلط ہونے کی اجازت کسی صورت قبول نہیں کرینگے

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.