MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی قیمت ایک بار پھر تاریخی بلندی پر، 25 دسمبر 2025 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

0 70

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام اآباد(مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 24 دسمبر 2025 کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ ہوا، جو آج بھی برقرار ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نئے ریٹس کے مطابق 24 کیریٹ سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے جبکہ 10 گرام 24 کیریٹ سونا 1 ہزار 714 روپے اضافے سے 4 لاکھ 5 ہزار 402 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

- Advertisement -

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 کیریٹ کا حامل 10 گرام سونا 1 ہزار 572 روپے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 632 روپے کا ہوگیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔24 کیریٹ چاندی کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے 7 ہزار 705 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 428 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 605 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قدر میں 20 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 505 ڈالر جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے 72 اعشاریہ 30 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.