حکام کوبلیک لسٹ کرنےکامعاملہ،امریکہ کی ایران کوسنگین نتائج کی دھمکی
واشنگٹن(ویب ڈیسک)ایران کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ممکنہ طور پر ملوث ہونے پر امریکا کے 51 سینئر حکام اور عہدیداروں کو بلیک لسٹ کیے جانے پر امریکہ نے تہران کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔
- Advertisement -
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے تہران کو امریکیوں کو نشانہ بنانے سے باز رہنے کو کہا ہے۔رپورٹ میں وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ایک جاری بیان میں ایران کو سنگین نتائج دھمکی دیتے ہوئے
کہا کہ کوئی غلطی نہ کریں، امریکہ اپنے شہریوں کا تحفظ اور دفاع کرے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران نے 51 امریکی حکام اور عہدیداروں کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں۔ایران کی جانب سے ان امریکی عہدیداروں کو ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی موت میں ان کے کردار کی وجہ سے فہرست میں شامل کیا گیا۔یاد رہے