MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جیل میں عمران صاحب آپ اور چئیرمین نیب کو ہونا چاہیے جو پونے چار سال قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑاتے رہے ،مریم اور نگزیب

0 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں عمران صاحب آپ اور چئیرمین نیب کو ہونا چاہیے جو پونے چار سال قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑاتے رہے ،دو جھنڈے رکھ کر عمران صاحب آپ روئیں، پٹیں یا چیخیں، آپ کی کرپشن کے پول کھل چکے ہیں ،ہیرے لے کر فیکٹریوں کے گیٹ کھلوانے والے کو نیب ترامیم کی یاد آگئی ہے،عمران صاحب بنی گالہ میں دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر انقلاب نہیں آتا۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب روئیں، پٹیں یا چیخیں ماریں، عوام نے آپ کو مسترد کر دیا ہے ،چار سال کی چوری، کرپشن اور نالائقی عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے ۔

- Advertisement -

انہوںنے کہاکہ نیب، ایف آئی اے اور وزیراعظم کی کرسی استعمال کرکے بھی عمران صاحب اپنے الزامات ثابت نہ کرسکے،ہیرے لے کر فیکٹریوں کے گیٹ کھلوانے والے کو نیب ترامیم کی یاد آگئی ہے۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب چار سال نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کرکے بھی آپ ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ۔ انہوںنے کہاکہ پونے چار سال جعلی احتساب کا بیانیہ چلاتے رہے جو ناکام ہوگئے ،سرکاری ریکارڈ اور اختیار ہونے کے باوجود ایک دھیلے کی کرپشن آپ ثابت نہ کر سکے ۔انہوںنے کہاکہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے جھوٹے مقدمات بناکر بھی عمران صاحب آپ ناکام ہوگئے ،عمران صاحب برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے پاس گئے لیکن وہاں سے بھی منہ کی کھانا پڑی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران صاحب بنی گالہ میں دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر انقلاب نہیں آتا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ چار سال عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے والے نے پہلے غیرملکی سازش پر قوم کو گمراہ کرنے کی سازش کی، اب نیب قوانین پر گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب پھر نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے انہوں نے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں ناحق قید کیا ۔
انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف آج بھی عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ،جیل میں آپ جیسے زاتی مفادات کے لئے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے کو ہونا چاہیے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جیل میں آپ جیسے سیاسی انتقام کے لئے ہر غیرقانونی ہتھکنڈہ استعمال کرنے والے کو ہونا چاہیے،انسانی حقوق کی خلاف ورزی نیب، ایف آئی اے اور وزیراعظم کی کرسی استعمال کرکے بھی عمران صاحب اپنے الزامات ثابت نہ کرسکے۔
انہوںنے کہاکہ جیل میں عمران مافیا کو ہونا چاہئے جس نے چند ہیروں کے عوض ملکی مفاد بیچے ،جیل میں آپ جیسے نیب کو استعمال کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہونا چاہیے ۔ا نہوںنے کہاکہ تمام اختیارات اور طاقت ہوتے ہوئے نیب ایف آئی اے اور این سی اے میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ۔انہوںنے کہاکہ تمام طاقت اور اختیار کو استعمال کر کے مریم نواز پہ جھوٹے مقدمات بنائے جنھوں نے کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھا ،عمران صاحب کی چیخیں صرف اپنی چوری اور کرپشن چھپانے کے لئے نکل رہی ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.