پارٹی اراکین اسمبلی تحریک عدم اعتماد کو ضرور ووٹ دیں، جام کمال کی ہدایت
کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال نے پارٹی کے اراکین اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے دن میں حاضر اور تحریک کو ووٹ دینے کے نوٹسز بھجوادئیے،ہفتہ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی کے نام بھجوائے گئے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر آئین کے آرٹیکل 136 کے تحت وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس دیا ہے، پارٹی صدر کی جانب سے ہدایت کی جاتی ہے کہ تمام ارکان صوبائی اسمبلی تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے دن ایوان میں موجود رہیں اور فیصلہ کے مطابق اپنا ووٹ تحریک کی حمایت میں دیں،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسا نہ کرنے والون کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63اے کے تحت کاروائی ہوگی۔
- Advertisement -