کوئٹہ، سینئر صوبائی وزیر بلدیات محمد صالح بھوتانی کی رہائشگاہ پر عشائیہ
کوئٹہ (مسائل نیوز) بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پر ارکان پارلیمنٹ، سیاسی و قبائلی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ ہفتہ کی شب سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے اپنی رہائشگاہ پر ارکان پارلیمنٹ، سیاسی و قبائلی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا،جس میں قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل، صوبائی وزراء میر نصیب اللہ مری، میر اسد اللہ بلوچ، زمرک اچکزئی، صوبائی وزراء عبدالرشید بلوچ، محمد خان لہڑی، وزیر اعلیٰ کے مشیر اکبر آسکانی، ارکان اسمبلی اختر حسین لانگو، اکبر مینگل، لیلہ ترین، شکیلہ نوید دہوار، ٹائٹس جانسن، بی اے پی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور کاکڑ، خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن لائیک سواتی، سر دارزادہ عرفان صالح بھوتانی، شہزاد صالح بھوتانی وزیر اعلیٰ کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک خدا بخش لانگو، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں طاہر محمود خان، فتح جمالی، محب ترین، ارباب شائستہ خان کاسی نے شر کت کی۔ عشائیہ میں جمعیت علماء اسلام کے ارکان پارلیمانی گروپ کے اجلاس کے باعث شریک نہیں ہو سکے۔
- Advertisement -
[…] پارٹی کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہاہے کہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اسکے مسائل کو […]
[…] پارٹی کے صوبائی صدر و سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں عوام کی جوق در […]
[…] پارٹی کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ لسبیلہ میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی ہے […]
[…] کوئٹہ(مسائل نیوز)میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے صوبائی صدر محمد عرفان نے کوئٹہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے صحافی و سوشل […]