MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پولیس کے پنجاب اسمبلی کے مزید دو افسران کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے

0 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) لاہور میں پولیس نے چھاپہ مار کر پنجاب اسمبلی کے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پولیس دیوار پھلانگ کر رائے ممتاز کے گھر داخل ہوئی اور سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوآرڈینیشن عنایت اللہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔پولیس دونوں اسمبلی آفیسرز کو گھر سے گرفتار کرنے میں ناکام رہی کیونکہ دونوں گھر پر موجود نہیں تھے۔
اسمبلی آفیسرز کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس نے توڑ پھوڑ بھی کی۔پولیس کی جانب سے اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا جبکہ پولیس ایکشن کی ویڈیوز بھی سامنے آئیں۔ جبکہ انتظامیہ نے پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کر دیے اور اسمبلی کے دروازوں کے سامنے خاردار تار لگا دی گئیں۔

- Advertisement -

پنجاب اسمبلی کے افسران کی گرفتاریوں کے پیش نظر پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پولیس ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی اندر نہیں جانے دیا جارہا ،اسمبلی کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔خیال رہے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے 30مئی کو منعقد ہونے والے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر کے کل ( اتوار)ساڑھے بارہ بجے طلب کرلیا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تیسری بار تبدیل کی گئی ہے ۔ اس سے قبل 28 اپریل کو اجلاس طلب کیا گیا تھا مگر کارروائی کے بغیر ہی اسی16 مئی تک موخر کردیا گیا تھا۔
16 مئی کو ہونے والااجلاس بھی انعقاد سے پہلے ہی 30 مئی تک موخر کردیاگیا تھا تاہم اب تیسری بار تاریخ تبدیل کرتے ہوئے اجلاس22 مئی ساڑھے 12بجے طلب کیا گیاہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف ریفرنس منظور کرتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کردیا ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 25 اراکین کو ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد حمزہ شہباز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اکثریت کھو بیٹھے ۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری کی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے فارغ ہونے والوں میں جہانگیر ترین گروپ کے 18 ، علیم خان گروپ کے 5 اور اسد کھوکھر گروپ کے 2 اراکین شامل ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.