MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال میں بہتری کے باوجود 10سے 12 دنوں میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا گیا

1 356

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سکھر(مسائل نیوز) دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال میں بہتری ،ارسا نے 10سے 12 دن میں قلت کا خدشہ ظاہر کردیا ،صوبوں کو احتیاط سے پانی کے استعمال ہونے کا مشورہ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں گذشتہ تین سے چار روز کے دوران پانی کی صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے لیکن اس کے باوجود دریائے سندھ میں پانی کی مجموعی طور پر 53 فیصد کمی برقرار ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گڈو اور سکھر بیراجوں پر پانی کی سطح میں کئی ہزار کیوسک کا اضافہ ہواہے گڈو بیراج پر پانی کی آمد 59260 کیوسک اور اخراج 54448 کیوسک ،سکھر بیراج پرپانی کی آمد 44031اور اخراج 16511 کیوسک ،کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 5630 کیوسک اور اخراج 100 کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے۔
دریائے سندھ میں ابھی پانی کی صورتحال میں بہتری آنا ہی شروع ہوئی ہے کہ ارسا کی جانب سے ایک بار پھر پانی کی شدید قلت کی وارننگ جاری کردی گئی ہے ارسا کی جانب سے صوبوں کو لییٹرز لکھ کر پانی احتیاط سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور لیٹر میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے تربیلا ڈیم 24 سے 48 گھنٹوں میں ڈیڈ لیول تک پہنچ جائے گا جس کی وجہ سے پانی کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر جائیگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں سمیت چار جواں سال لڑکیاں دریائے سندھ میںمبینہ طورپر نہاتے ہوئے ڈوب گئیں جن میں تین اپنی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.