MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعظم نے بابر کی تعریف کرتے ہوئے کیا کہا؟

0 377

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے خلاف شاندار میچ جیتنے پر ٹیم کو مبارک باد دی اور کپتان بابر اعظم کی خاص طور پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرنٹ سے لیڈ کیا۔

سعودی عرب میں موجود وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، شوکت ترین، حماد اظہر اور کینیڈا میں پاکستان کے سفیر خرم راٹھور اور دیگر کے ہمراہ ٹی وی اسکرین پر میچ دیکھا۔

T-20، بھارت کیخلاف تاریخی فتح، ورلڈ کپ فارمیٹ میں پہلی بار 10 وکٹوں سے بدترین شکست، گرین شرٹس کی شاندار کامیابی، ملک بھر میں جشن

- Advertisement -

وزیراعظم نے پاکستان کی فتح پر قومی ٹیم کو مبارک باد دی اور بابر اعظم کی خاص طور پر تعریف کی کہ انہوں نے فرنٹ سے لیڈ کیا ہے۔

انہوں نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی داد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو آپ پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے تاریخ رقم کردی اور پہلی بار بھارتی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.