MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کی فتح، کراچی کی نجی یونیورسٹی میں چُھٹی

0 597

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت سے شاندار فتح کی خوشی میں کراچی کی سر سید یونیورسٹی نے طلبہ اور اساتذہ کو چھٹی دے دی۔

رجسٹرار کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے تاریخ ساز میچ جیتنے کی خوشی میں 25 اکتوبر بروز پیر یونیورسٹی بند رہے گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اتوار کو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.