MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی ہدایات کے مطابق عازمینِ حج کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار

1 238

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی حکومت نے سعودی ہدایات کے مطابق عازمینِ حج کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی، سعودی منظورشدہ ویکسین کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ منع ہوگا، بغیر ویکسین عازمین حج کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا جائےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی ہدایات کے مطابق ہر عمر کے عازمینِ حج کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔
سعودی منظورشدہ کرونا ویکسین کی مکمل ڈوز کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ منع ہوگا، تمام عازمینِ حج روانگی سے قبل سعودی منظور شدہ ویکسین کا سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں، منظورشدہ ویکسین کا ثبوت نہ ہونے کی صورت میں جہاز سے آف لوڈ کر دیا جائے گا۔یاد رہے گزشتہ روز قومی ایئرلائن پی آئی اے نے حج آپریشن کا باضابطہ آغاز کردیا ہے،اسلام آباد سے دو، لاہور اور کوئٹہ سے ایک ایک پرواز روانہ ہوئی، پہلے روز ایک ہزار80 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوئے۔

- Advertisement -

قومی ایئرلائن کی پہلی حج آپریشن پرواز کے آغاز کی باضابطہ تقریب اسلام آباد ائیرپورٹ پر منعقد کی گئی، جس میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور سعودی سفیر نواف بن مالک تھے، مہمانوں کی جانب سے عازمین حج کو الوداع کیا گیا، حجاج کرام میں پی آئی اے انتظامیہ اور وزارت مذہبی امور کی جانب سے تحائف بھی تقسیم کیے گئے، سعودی سفیر نے طریق مکہ سہولت کا بھی افتتاح کیا جس سے عازمین حج سعودی امیگریشن پاکستان سے کروا کر روانہ ہوئے۔ اسی طرح پی آئی اے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پی آئی اے کے ذریعے 13جون تک 9 پروازوں میں 1303 حجاج کرام حج کرنے جائیں گے جبکہ پرائیویٹ حج پر جانے والے 2500 حجاج کرام کی روانگی کا سلسلہ 19جون سے شروع ہوگا جو 27جون تک جاری رہے گا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی حج پرواز 24عازمین کوچھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگئی ، عازمین […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.