MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پارلیمنٹ میں اس وقت بیٹھی جماعتوں سے نظام نہیں چلایا جا رہا، پی پی پی سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے سوال اٹھا دیا

1 202

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایک بات تو بالکل واضح ہے ملک نہیں چل رہا کیا جمہوریت ایسے چلتی ہے؟پی پی رہنما لطیف کھوسہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں

- Advertisement -

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بات توبالکل واضح ہے ملک نہیں چل رہا پارلیمنٹ میں اس وقت بیٹھی جماعتوں سے نظام نہیں چلایا جا رہا۔ وہاں تو کورم ہی پورا نہیں ہوتا۔ دونوں جانب ایک ہی جماعت کے نمائندے بیٹھے ہوئے ہیں۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر، اوور سیز پاکستانیز کے ووٹنگ کے مسائل پر اعتراض ہے۔ چیف الیکشن کمشنر خود تو استعفیٰ دے کر جانے والے نہیں، نکالا نہیں جا سکتا۔سیاسی معاملات میں اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ کا کوئی ذکر نہیں ہوتا۔ آئین کے آرٹیکل 5 میں واضح ہے کہ وفاداری صرف ریاست سے ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اعظم سواتی کے ساتھ کھڑا ہوں جوان کے ساتھ ہوا بالکل نہیں ہونا چاہیے تھا۔ وہ تو سینیٹر ہیں ایسا معاملہ تو کسی عام شہری کے ساتھ بھی نہیں ہونا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کا حصہ ہیں،انہیں کس نے عہدے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.